پاسدارانِ انقلاب کی 80ویں لہر، اسرائیل اور امریکی اڈوں پر حملوں کا اعلان

25 مارچ, 2026 09:24

شیعیت نیوز : ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کے خلاف حملوں کی 80ویں لہر شروع کر دی ہے۔ یہ بیان ایرانی خبر ایجنسی فارس کے ذریعے جاری کیا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اس نئی کارروائی میں اسرائیل کے شمالی شہر صفد میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ تل ابیب، کریات شمونہ اور بنی براک میں بھی مختلف اہداف پر میزائل حملے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے، خاتمہ کوئی آپشن نہیں، مذاکرات ہی واحد حل ہے، قطر

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران نے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا، جن میں کویت، اردن اور بحرین میں واقع تنصیبات شامل ہیں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے جاری کشیدگی کے تناظر میں کیے جا رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب اسرائیل اور امریکا کی طرف سے بھی جوابی کارروائیاں جاری ہیں، جس کے باعث خطے میں صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔

11:05 صبح مارچ 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔