پاسداران بحریہ کی کارروائی: پرمٹ نہ ہونے پر کنٹینر جہاز کو آبنائے ہرمز سے واپس بھیج دیا گیا
شیعیت نیوز : پاسداران انقلاب کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ پاناما کے پرچم والے کنٹینر جہاز "MSC CELINE” کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور اسے واپس بھیج دیا گیا۔
بیان کے مطابق جہاز کے پاس مطلوبہ ٹرانزٹ پرمٹ موجود نہیں تھا، جس کے باعث اسے گزرنے سے روکا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : قالیباف کا طنزیہ وار: “کاغذی تیل سے گاڑیاں نہیں چلیں گی!”
پاسداران بحریہ نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز سے کسی بھی جہاز کے گزرنے کے لیے ایرانی بحری خودمختاری کے ساتھ مکمل ہم آہنگی اور قواعد کی پابندی ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں بحری سلامتی اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے ایسے اقدامات ناگزیر ہیں۔







