عراقی سنی علما کا رہبرِ معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی حمایت کا اعلان
شیعیت نیوز : عراق کی سنی علماء سوسائٹی کے چیئرمین شیخ خالد عبدالوہاب نے امریکی و صیہونی جارحیت کے تناظر میں ایران کی قیادت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
بیان کے مطابق انہوں نے ایران کے رہبرِ معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ وابستگی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاسداران انقلاب کا اعلان، مرکزی صوبے میں اسٹیلتھ JASSM کروز میزائل تباہ
شیخ خالد عبدالوہاب نے اپنے پیغام میں کہا: "ایرانی قوم کی استقامت، عزت کی نئی تعریف ہے۔ ہم پوری طرح اور بلند آواز کے ساتھ آپ کے ساتھ ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔







