لبنان کے مجاہدین کی بڑی کارروائی، 6 مرکاوا ٹینک اور اسرائیلی فوجی بلڈوزر تباہ

24 مارچ, 2026 15:03

شیعیت نیوز : لبنان کے مجاہدین نے صہیونی فوج کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 مرکاوا ٹینک اور ایک اسرائیلی فوجی بلڈوزر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مجاہدین نے آج صبح سے نہ صرف صہیونی فوجیوں کے اجتماع کے مقامات کو نشانہ بنایا بلکہ مقبوضہ علاقوں کی گہرائی میں موجود فوجی اڈوں پر بھی حملے کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران 6 مرکاوا ٹینک اور ایک اسرائیلی فوجی بلڈوزر کو تباہ کیا گیا، جس کے بعد صہیونی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نقصانات کے ازالے تک جنگ جاری رہے گی، محسن رضائی کا دوٹوک اعلان

مزید اطلاعات کے مطابق مزاحمتی کارروائیوں کے دوران صہیونی فوج کے متعدد مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جبکہ مختلف علاقوں میں شدید جھڑپوں کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

5:12 شام مارچ 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔