نقصانات کے ازالے تک جنگ جاری رہے گی، محسن رضائی کا دوٹوک اعلان
شیعیت نیوز : آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران کے نقصانات پورے ہونے تک جنگ نہیں رکے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹے گا جب تک تمام پابندیاں ختم نہیں کی جاتیں اور آئندہ حملوں کے نہ ہونے کی عالمی ضمانت فراہم نہیں کی جاتی۔
محسن رضائی کا کہنا تھا کہ اس بار ایران سخت ردعمل دے گا اور امریکا کو خطے سے نکلنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا امریکا و اسرائیل کے خلاف میزائل حملوں کی 78ویں لہر شروع کرنے کا اعلان
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا دونوں معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق اسرائیل سے بھی اس حوالے سے بات ہو چکی ہے اور وہ حالیہ پیشرفت پر خوش ہے۔






