ایران کا "وعدہ صادق 4” آپریشن، اہم اہداف پر حملوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

24 مارچ, 2026 15:07

شیعیت نیوز : ایران کی جانب سے جاری "وعدہ صادق 4” آپریشن کے تحت "ویو 79” کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جس کا کوڈ نیم "یا خیر الفاتحین” رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس آپریشن کا دائرہ کار مغربی ایران کے علاقوں تک وسیع ہے، جن میں مغربی آذربائیجان، کردستان، کرمانشاہ، ایلام، خوزستان اور بوشہر شامل ہیں، جہاں سے کارروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔

آپریشن میں جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جن میں خیبر شکن، عماد اور سجیل میزائلوں کے ساتھ ساتھ شاہد-136 ڈرون بھی شامل ہیں، جو طویل فاصلے تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان کے مجاہدین کی بڑی کارروائی، 6 مرکاوا ٹینک اور اسرائیلی فوجی بلڈوزر تباہ

رپورٹس کے مطابق ان حملوں کا ہدف اسرائیلی فوج (آئی او ایف) کے عسکری اور لاجسٹک مراکز تھے، جن میں رامت گان اور صحرائے نگیو میں موجود سپورٹ سینٹرز شامل ہیں، جبکہ بیئر شیوا میں قائم عسکری و انتظامی مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

5:18 شام مارچ 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔