قالیباف کے خلاف دشمن کی مذاکراتی مہم “نفسیاتی جنگ” کا حصہ ہے، ایرانی ذرائع کا انکشاف

23 مارچ, 2026 19:40

شیعیت نیوز : ایرانی ذرائع کے مطابق محمد باقر قالیباف کے خلاف مذاکرات کی آڑ میں کردار کشی ایک منظم مہم کا حصہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قالیباف کا کردار بنیادی طور پر میدانی معاملات سے متعلق ہے، مذاکرات سے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو، عیدالفطر اور نوروز کی مبارکباد

ایرانی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور ٹرمپ کی مشترکہ نفسیاتی کارروائی کا مقصد انہیں میدان سے ہٹانا اور نشانہ بنانا ہو سکتا ہے۔ دشمن پہلے کردار کشی کے ذریعے داخلی اختلافات پیدا کرتا ہے اور پھر ہدف کو حفاظتی دائرے سے باہر نکالنے کی کوشش کرتا ہے۔

مزید کہا گیا کہ اس عمل کے ذریعے عوامی اور نچلی سطح کی حمایت کو کمزور کر کے اپنے مقاصد حاصل کیے جاتے ہیں۔

9:24 شام مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔