وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو، عیدالفطر اور نوروز کی مبارکباد
شیعیت نیوز : وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور ایران کے صدر اور برادر ایرانی عوام کو عیدالفطر اور نوروز کی مبارکباد دی۔
ایرانی صدر نے وزیراعظم کے جذبات کا پرتپاک جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے جاری کشیدگی کے تناظر میں بہادر ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں و متاثرین کی جلد صحتیابی اور سلامتی کے لیے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں : ہمیں فرقہ واریت سے بالاتر ہوکر ایسی قوم بننا ہوگا جس کا خواب علامہ اقبالؒ نے دیکھا، علامہ سید شہنشاہ نقوی
وزیراعظم نے خلیجی خطے میں جاری خطرناک صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور سفارتکاری کی فوری ضرورت پر زور دیا اور امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
وزیراعظم نے پاکستان کی قیادت کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے تعمیری کردار جاری رکھے گا۔







