علامہ سید تجمل حسینی کے خطبۂ عیدالفطر میں شہید رہبرِ معظم سے اظہارِ عشق و محبت کی بنیاد پر مقدمہ درج
شیعیت نیوز : علامہ سید تجمل حسینی کے خطبۂ عیدالفطر میں شہید رہبرِ معظم سے اظہارِ عشق و محبت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیے جانے پر ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ علامہ سید تجمل حسینی کے خطبۂ عیدالفطر میں شہید رہبرِ معظم سے اظہارِ عشق و محبت کو بنیاد بنا کر درج کی جانے والی ایسی ایف آئی آرز کو یکسر مسترد کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو، عیدالفطر اور نوروز کی مبارکباد
مزید کہا گیا ہے کہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ ہم ڈرتے ہیں، نہ ہمارے مؤقف کو کمزور کیا جا سکتا ہے اور نہ ہمارے عزم کو متزلزل کیا جا سکتا ہے۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ ایسے بے بنیاد مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں اور انہیں حق و صداقت کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔
آخر میں کہا گیا کہ یہ ملک کسی کی ذاتی ملکیت نہیں بلکہ سب کا مشترکہ وطن ہے، اور یہاں کے شہری اپنے ملک سے وفاداری اور وابستگی رکھتے ہیں۔







