اہلسنت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا تکفیریوں کے منہ پر جوتا، اتحادِ امت پر زور
شیعیت نیوز : معروف عالم دین مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے پاکستان کے اہلِ تشیع کے حق میں ایک اہم اور قابلِ تعریف بیان دیتے ہوئے امتِ مسلمہ میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مختلف مکاتبِ فکر کے درمیان اختلافات کو ہوا دینے کے بجائے انصاف اور حقائق کی بنیاد پر بات کی جانی چاہیے۔ انہوں نے اس امر کی نشاندہی کی کہ اگر کسی مخصوص طبقے پر تنقید کی جائے تو اس کا جائزہ منصفانہ انداز میں لینا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دھمکیوں کا جواب میدان جنگ میں دیا جائے گا، ٹرمپ کو ایرانی صدر کا انتباہ
مفتی پوپلزئی کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور اسے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات سے مختلف مکاتبِ فکر کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیاں دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔







