دھمکیوں کا جواب میدان جنگ میں دیا جائے گا، ٹرمپ کو ایرانی صدر کا انتباہ

23 مارچ, 2026 10:12

شیعیت نیوز : صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اتوار 22 مارچ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو نقشے سے مٹا دینے کا وہم تاریخ ساز ملتِ ایران کے مقابلے میں لاچاری کی علامت ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ دھمکیاں اور دہشت گردانہ حملے ایرانی عوام کے اتحاد اور یکجہتی کو مزید بڑھا دیتے ہیں۔ صدر ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دی گئی 48 گھنٹے کی مہلت کے اعلان پر کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے خلاف جارحیت کرنے والوں کے علاوہ تمام ممالک کے جہازوں کے لیے کھلی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز پر ایران دباؤ میں نہیں آئے گا، عباس عراقچی کا دوٹوک مؤقف

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری دھمکیوں کا جواب ہم میدانِ جنگ میں دیں گے۔

12:01 شام مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔