ایران کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، اسرائیل ہنگامی اجلاس بلانے پر مجبور
شیعیت نیوز : ایران کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ہے، جس کے باعث اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل نے اپنی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر فوری جنگ بندی کے لیے عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ حالات ان کے کنٹرول سے باہر ہوتے جا رہے ہیں اور فوری طور پر جنگ رکوانا ناگزیر ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ میں عید الفطر کے دن شہید رہبر انقلاب کے لیے فاتحہ خوانی
مزید اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ ان کی حالت مزید خراب نہ ہو۔







