کوئٹہ میں عید الفطر کے دن شہید رہبر انقلاب کے لیے فاتحہ خوانی
شیعیت نیوز : عید الفطر کے پہلے دن کوئٹہ کی اہلِ تشیع قوم کی جانب سے قبائلی روایات کے مطابق رہبرِ انقلاب اسلامی شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے لیے محفلِ فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا۔ فاتحہ خوانی کا انعقاد علمدار روڈ پر واقع امام بارگاہ نچاری میں کیا گیا، جہاں عوام الناس نے شرکت کرتے ہوئے شہید آیت اللہ خامنہ ای اور دیگر شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا جامعہ عروۃ الوثقیٰ کا دورہ، علامہ جواد نقوی سے ملاقات
اس موقع پر عوام الناس کے علاوہ علماء کرام، بالخصوص امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ علی حسنین حسینی، علامہ کاظم بہجتی، علامہ ولایت حسین جعفری اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔







