یہ محاذ پہلے سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہو چکا ہے، جنرل قرآنی

20 مارچ, 2026 17:27

شیعیت نیوز : القدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے اپنے پیغام میں مزاحمتی محاذ کے کمانڈروں، رہنماؤں اور انقلاب اسلامی کے سرحدوں سے ماورا مجاہدوں کو مخاطب کرتے ہوئے عید سعید فطر کی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ عید فطر بندگی و عبودیت کی عید ہے جو ایک ماہ کی ضیافت الٰہی کے بعد نصیب ہوتی ہے، اور اس بابرکت موقع پر تمام مجاہدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی جانب سے ظالم امریکہ اور بچوں کے قاتل صہیونی رژیم کے خلاف جاری سنجیدہ، مجاہدانہ اور مسلسل مخلصانہ کوششیں قابل تحسین ہیں، جو دنیا بھر کے مومنین اور آزادی خواہوں کے لیے باعث مسرت جبکہ دشمنوں کے لیے خوف اور حیرت کا سبب بنی ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج یہ حقیقت واضح ہو چکی ہے کہ مزاحمتی محاذ کے پاس بڑی قابل قدر صلاحیتیں موجود ہیں، جو اپنی حکیمانہ تدبیر کے ساتھ امریکہ اور صہیونی رژیم کے خلاف برسرپیکار ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاع میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاسداران انقلاب کا انکشاف: ایرانی افواج کو مکمل اختیارات، تیل کی ناکہ بندی کا سخت جواب دینے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ میدانی وحدت، جو مجاہدین کی کوششوں سے وجود میں آئی ہے، امت مسلمہ کے لیے قوت کا ذریعہ اور عالمی استکبار و بین الاقوامی صہیونیت کے لیے ڈراؤنا خواب بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ مزاحمتی محاذ کے امام الشہداء آج ہمارے درمیان موجود نہیں، تاہم انقلاب اسلامی کی فکر اور روح اللہ خمینی و سید علی خامنہ ای کا راستہ بدستور جاری ہے اور موجودہ قیادت میں مزید طاقت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ حق کا محاذ روز بروز مزید مضبوط اور طاقتور ہو رہا ہے، اور شہداء کے خون کی برکت سے یہ محاذ اسلام اور انسانیت کے دشمنوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب دشمن کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

7:03 شام مارچ 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔