آذربائیجانی وزیر خارجہ کے ساتھ فون کال میں عراقچی کا سخت انتباہی پیغام

18 مارچ, 2026 00:02

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آذربائیجانی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ کوئی بھی ملک جو اپنی سرزمین کو امریکہ اور اسرائیل کے اختیار میں دیتا ہے، ایران کا جائز ہدف ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ممالک اپنی زمین جارحانہ کارروائیوں کے لیے فراہم کرتے ہیں، وہ خود کو بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں اور ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا تعزیتی بیان، علی لاریجانی کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

عراقچی نے مزید کہا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق کسی بھی ملک کو یہ اجازت نہیں کہ وہ اپنی سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف جارحیت کے لیے استعمال ہونے دے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے دفاعی اقدامات کا مقصد صرف جارحین ہی نہیں بلکہ وہ اڈے اور تنصیبات بھی ہیں جو ایران پر حملوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

1:40 صبح مارچ 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔