حزب اللہ کے ڈرون و میزائل حملے، صیہونی بستیوں میں خطرے کے سائرن
شیعیت نیوز: لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد مقبوضہ فلسطین کی متعدد صیہونی بستیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاعات کے مطابق خطرے کے سائرن ایڈمیت، ہنیتا، یرا، عرب العرامش، شیتولا اور شلومی میں بجنے لگے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی فضائی دفاع کی بڑی کامیابی، امریکی جدید JASSM کروز میزائل تباہ
مقامی ذرائع کے مطابق سائرن بجنے کے کچھ دیر بعد ایک مقام سے دھواں اٹھتا ہوا بھی دیکھا گیا جس کے بعد بستیوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ سکیورٹی اداروں نے علاقے میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا ہے جبکہ مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔







