جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کا زمینی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

16 مارچ, 2026 14:54

شیعیت نیوز : اسرائیل کی قابض فوج کی جانب سے لبنان میں زمینی آپریشن شروع کرنے سے متعلق رسمی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بعض اہداف کا ذکر کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے اہم "ٹھکانوں” کے خلاف محدود اور ہدفی زمینی کارروائیاں شروع کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے 10 ملین ڈالر انعام کے اعلان پر علی لاریجانی کا امام حسینؑ کا قول ٹویٹ

قابض فوج کے مطابق یہ کارروائی ایک وسیع دفاعی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت مضبوط سرحدی دفاع قائم کرنا، مبینہ "دہشت گرد ڈھانچے” کو ختم کرنا اور علاقے میں سرگرم عناصر کو نشانہ بنانا شامل ہے۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد شمالی اسرائیل کے شہریوں کے لیے سکیورٹی کی ایک اضافی حفاظتی تہہ قائم کرنا ہے۔

4:30 شام مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔