اسرائیلی فوج کی روس کو دھمکی، پیوٹن کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ

16 مارچ, 2026 14:54

شیعیت نیوز : روسی میڈیا کے مطابق (قابض) اسرائیل کی فوج کی ترجمان انا اوکولووا نے روسی حکام کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ جنگ میں اسرائیل مخالف مؤقف اختیار کرتے ہیں تو انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کو روس میں موجود تمام ویب کیمروں تک رسائی حاصل ہے اور وہ بآسانی جسے چاہے نشانہ بنا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے 10 ملین ڈالر انعام کے اعلان پر علی لاریجانی کا امام حسینؑ کا قول ٹویٹ

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس رسائی کے ذریعے کسی بھی شخص کو ہدف بنایا جا سکتا ہے اور حتیٰ کہ ولادیمیر پیوٹن بھی اس کی زد میں آ سکتے ہیں۔

یہ بیان سامنے آنے کے بعد بین الاقوامی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور مبصرین اسے عالمی کشیدگی میں مزید اضافے کا سبب قرار دے رہے ہیں۔

4:29 شام مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔