لائیو انٹرویو کے دوران امریکی وزیرِ خزانہ کو اچانک طلب، صدر ٹرمپ کی فوری کال

14 مارچ, 2026 19:51

شیعیت نیوز: ایک لائیو ٹی وی انٹرویو کے دوران اُس وقت غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گئی جب امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو اچانک اطلاع دی گئی کہ صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ انہیں فوراً بلانا چاہتے ہیں۔

لائیو پروگرام کے دوران اچانک انہیں ایک پیغام دیا گیا جس میں کہا گیا کہ "صدر آپ کو فوراً چاہتے ہیں”۔ اس اطلاع کے بعد اسکاٹ بیسنٹ فوراً انٹرویو کے دوران اپنی نشست سے اٹھے اور اسٹوڈیو سے باہر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی بحریہ کے کمانڈر کا ٹرمپ کو سخت جواب، آبنائے ہرمز ابھی بند نہیں بلکہ ایران کے کنٹرول میں ہے

چند منٹ بعد وہ دوبارہ پروگرام میں واپس آئے، تاہم ناظرین کے مطابق ان کے انداز اور چہرے کے تاثرات پہلے کے مقابلے میں مختلف دکھائی دے رہے تھے۔ ان کی آواز میں لرزش محسوس کی گئی جبکہ چہرے پر واضح تناؤ نظر آ رہا تھا۔

مبصرین کے مطابق ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے کیمرے کے پیچھے کوئی اہم یا غیر متوقع معاملہ پیش آیا ہو جس نے انہیں پریشان کر دیا۔

تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ صدر ٹرمپ نے اس مختصر ملاقات میں انہیں کیا بتایا، تاہم اس واقعے نے ناظرین اور سیاسی مبصرین میں کئی سوالات اور تجسس پیدا کر دیا ہے۔

9:20 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔