گلیلی میں ایرانی میزائل حملہ، 80 صیہونی آبادکار زخمی
شیعیت نیوز: عبرانی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے جوابی میزائل حملوں میں مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے گلیلی میں کم از کم 80 صیہونی آبادکار زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ حملے ایرانی جوابی کارروائی کے طور پر کیے گئے، جن کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں اور ذاتی و نجی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں : دباؤ بڑھے گا تو ایرانی قوم مزید مضبوط ہوگی، علی لاریجانی
عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت اور چینل 12 کے مطابق گلیلی کے علاقے میں کئی ایرانی میزائل گرے، جن میں سے بیشتر نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔







