دباؤ بڑھے گا تو ایرانی قوم مزید مضبوط ہوگی، علی لاریجانی
شیعیت نیوز: ایران کی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے ایک جاندار پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ جتنا ایران پر دباؤ ڈالے گا، ایرانی قوم اتنی ہی مضبوط ہوتی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے ہمیشہ بیرونی دباؤ کے مقابلے میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے اور موجودہ حالات میں بھی قوم متحد ہو کر اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی وزیر خارجہ کی میڈیا پر تنقید، ایران جنگ کو غیر ضروری طور پر وسیع دکھانے کا الزام
علی لاریجانی نے مزید کہا کہ اسرائیل کے حملے دراصل خوف اور مایوسی کا نتیجہ ہیں اور یہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ ایرانی قوم کی مضبوط مزاحمت کے سامنے اپنے تمام آپشنز کھو چکا ہے۔







