فنانشل ٹائمز: آبنائے ہرمز میں بحری گزرگاہ کی بحالی کے لیے یورپ کی ایران سے رابطے کی کوشش
شیعیت نیوز: فنانشل ٹائمز کے مطابق یورپی ممالک آبنائے ہرمز میں بحری گزرگاہ کی بحالی کے لیے ایران سے مذاکرات کی کوشش کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ توانائی بحران کے باعث یورپ کو شدید دباؤ کا سامنا ہے اور اسی تناظر میں سفارتی رابطے بڑھائے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تین اہلکاروں میں سے دو نے فرانس کو ان مذاکرات میں شامل قرار دیا، جبکہ ایک اہلکار نے بتایا کہ اٹلی نے بھی تہران سے اس معاملے پر بات چیت شروع کرنے کی کوشش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا اعلان، رہبر معظم کے فیصلوں کی مکمل پیروی کا عزم
تاہم دو اہلکاروں نے اس بات پر زور دیا کہ اس امر کی کوئی ضمانت نہیں کہ یہ مذاکرات آگے بڑھیں گے یا ایران اس حوالے سے باضابطہ مذاکرات کے لیے تیار ہوگا۔







