ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا اعلان، رہبر معظم کے فیصلوں کی مکمل پیروی کا عزم
شیعیت نیوز: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ وہ رہبر معظم کے فیصلوں اور ہدایات کی مکمل پیروی کے پابند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم کے منتخب نمائندے اور صدر کی حیثیت سے وہ خود کو شرعی، قانونی اور قومی معیارات کے مطابق رہبری کی ہدایات کی مکمل پیروی کا پابند سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اربیل کے Hewrazah آئل فیلڈ میں زوردار دھماکے، امریکی فوج کے تربیتی مرکز پر ڈرون حملہ
صدر مسعود پزشکیان کے مطابق حکومت رہبری کے ساتھ ہم آہنگی کے بغیر ملکی اور بین الاقوامی تعلقات میں کوئی پالیسی تجویز یا عمل میں نہیں لاتی، اور یہ اطاعت و پیروی چودہویں حکومت کے اصولوں اور بنیادوں میں شامل ہے۔







