گزشتہ 24 گھنٹوں میں 220 سے زائد امریکی فوجی ہلاک اور زخمی، خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کا اعلان
شیعیت نیوز : مرکزی عسکری ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ خطے میں امریکی اڈوں پر جاری طاقتور حملوں کے تسلسل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جارح امریکی فوج کے متعدد سپاہی اور کمانڈر ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ان کے بنیادی ڈھانچے اور وسائل کو بھی قابل ذکر نقصان پہنچا ہے۔
تفصیلات کے مطابق:
🔹 امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے میں 21 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ 🔹 الظفرہ میں واقع امریکی فوجی اڈے پر 200 اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔ 🔹 خلیج فارس کے شمالی حصے میں امریکی ملکیت کے ایک آئل ٹینکر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : نئے رہبر کے انتخاب کے لیے اجلاس 24 گھنٹوں میں ہوگا، قیاس آرائیوں اور افواہوں سے گریز کریں، آیت اللہ مظفری، رکن مجلس خبرگان
یہ حملے خطے میں جاری مزاحمتی کارروائیوں کا حصہ ہیں جو امریکی جارحیت اور اس کے اتحادیوں کے خلاف مزید شدت اختیار کر رہے ہیں۔







