امریکی اقدامات پر گہری نظر ہے، ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار ہیں، ایرانی صدر
شیعیت نیوز : ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں امن اور استحکام کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ امریکہ کے اقدامات کو قریب سے مانیٹر کیا جا رہا ہے اور ہر ممکن صورتحال کے لیے ضروری تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حالیہ مذاکرات کے دوران عملی تجاویز کا تبادلہ ہوا اور حوصلہ افزا اشارے بھی سامنے آئے۔ اس کے باوجود ایران امریکہ کی سرگرمیوں کو مسلسل زیر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ممکنہ منظرنامے سے نمٹنے کے لیے تمام تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : طیارہ بردار جہازوں کے باوجود ایران کی ثابت قدمی ناقابل شکست ہے، ایرانی جنرل
یہ بیان ایران کی دفاعی پوزیشن کی مضبوطی اور سفارتی سطح پر ذمہ دارانہ رویے کی عکاسی کرتا ہے، جہاں ایران امن کی خواہش کے ساتھ ساتھ کسی بھی جارحیت کے خلاف مکمل تیاری کا اعلان کر رہا ہے۔







