طالبان رجیم القاعدہ کی مکمل سرپرستی کر رہا ہے، افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا: امریکی جریدہ
شیعیت نیوز : امریکی جریدے نے افغان طالبان کی دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی اور افغان سرزمین سے پھیلتی ہوئی دہشتگردی کو بے نقاب کر دیا ہے۔
امریکی جریدے کے مطابق طالبان رجیم کی مکمل سرپرستی سے القاعدہ بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ افغان طالبان نے القاعدہ کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی ہیں۔
افغانستان میں طالبان اور القاعدہ ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔ خطے کے دیگر ممالک بھی افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی، سرحد پار حملوں اور شدت پسندی سے شدید متاثر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : معاشی انصاف کے بغیر سماجی انصاف ناممکن ہے، علامہ ساجد علی نقوی
افغان طالبان کی سرپرستی میں القاعدہ افغانستان میں فتنہ الخوارج سمیت دیگر دہشتگرد گروہوں کو تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم کے زیر تسلط افغانستان اس وقت دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے جو خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔
پاکستان افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی کے حوالے سے عالمی برادری کو بارہا آگاہ کر چکا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ دنیا ان دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔







