اسرائیلی حملوں میں لبنان بقاع اور عین الحلوہ کیمپ پر خونریزی؛ 12 سے زائد شہید، 50 زخمی

21 فروری, 2026 09:52

شیعیت نیوز : اسرائیلی حملوں میں لبنان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں کم از کم 12 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ یہ حملے 2024 میں طے پانے والی جنگ بندی معاہدے کی تازہ خلاف ورزی قرار دیے جا رہے ہیں، جو مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ساتھ کیا گیا تھا۔

لبنانی خبر رساں ایجنسی نے جمعہ کے روز رپورٹ کیا کہ ملک کے مشرق میں واقع بقاع وادی پر فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد شہید اور 25 سے زائد زخمی ہوئے، جنہیں علاقے کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

بعد ازاں نیوز ایجنسی نے ابتدائی شہادتوں کی تعداد کو بڑھا کر 10 سے زائد بتایا اور کہا کہ بقاع میں واقع قصبہ ریاق میں ایک عمارت پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن: الانبار میں خطرناک داعش سیل کا خاتمہ، متعدد دہشتگرد گرفتار

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بقاع کے علاقے بعلبک میں حزب اللہ کے کمانڈ مراکز کو نشانہ بنایا۔

تاہم حزب اللہ کے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جاں بحق افراد میں تنظیم کا ایک فوجی رہنما بھی شامل ہے۔

جمعہ کو اس سے قبل لبنان کی وزارت صحت نے بتایا تھا کہ جنوبی شہر صیدا کے مضافات میں واقع ملک کے سب سے بڑے فلسطینی مہاجر کیمپ عین الحلوہ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم دو افراد شہید ہوئے۔

لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق ایک اسرائیلی ڈرون نے کیمپ کے حطین محلے کو بھی نشانہ بنایا۔

10:05 شام مارچ 6, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top