ایران کے بیلسٹک میزائلوں کا مؤثر توڑ موجود نہیں ہے، اسرائیلی تجزیہ کار

21 فروری, 2026 09:48

شیعیت نیوز : ایک اسرائیلی دفاعی تجزیہ کار نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائلوں کا مکمل اور مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے کوئی مضبوط حل موجود نہیں۔

صہیونی اخبار یدیعوت آحارانوت کے دفاعی مبصر یوسی یہوشع کے مطابق اسرائیل اس حقیقت کو تسلیم کرتا ہے کہ ایران کے ہزاروں بیلسٹک میزائلوں کے مقابلے کے لیے کوئی فیصلہ کن اور قابلِ اعتماد حکمت عملی دستیاب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ فضائی دفاعی نظام کو مزید پھیلانے سے حملوں کی شدت کم کی جاسکتی ہے، تاہم انہیں مکمل طور پر روکنا ممکن نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ ترلائی: شدید زخمی ساجد حسین شہید، شہداء کی تعداد میں اضافہ

یہوشع نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ ایران بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو کسی بھی ممکنہ تصادم میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی فوج کے سابق انٹیلی جنس افسر اور دفاعی تجزیہ کار اسکاٹ ریٹر بھی اس سے قبل اعتراف کرچکے ہیں کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہام لنکن ایران کے ساتھ جنگ کی صورت میں ایک آسان ہدف بن سکتا ہے اور شدید حملے کی صورت میں اسے سمندر کی گہرائیوں میں بھیجا جاسکتا ہے۔

2:35 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top