شرپسندوں اور دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے مجرم ہیں، سزا سے نہیں بچیں گے، جنرل اسماعیل قاآنی

17 فروری, 2026 20:54

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے شرپسندوں اور دہشت گرد عناصر کی حمایت کرنے والوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے افراد مجرم ہیں اور وہ اپنے جرائم کی سزا ضرور پائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق، جنوری کے واقعات میں جان بحق ہونے والوں کی چہلم کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ جن لوگوں نے شرپسندوں اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کی، وہ درحقیقت جرم کے مرتکب ہوئے ہیں اور اپنے اعمال کے نتائج سے نہیں بچ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی بحری بیڑے سے خطرناک وہ ہتھیار ہیں جو اس کو سمندر کی تہہ میں پہنچا دیں، رہبر معظم

جنرل قاآنی نے مزید کہا کہ ایرانی قوم پہلے سے زیادہ اتحاد، استحکام اور یکجہتی کا مظاہرہ کرے گی اور دشمنوں کو بھرپور جواب دے گی۔ بیرونی حمایت یافتہ بدامنی کے منصوبے عوامی بصیرت اور قومی ہم آہنگی کے سامنے ناکام ہوں گے۔

8:16 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top