پابندیوں کا خاتمہ مذاکرات کا بنیادی ہدف ہے، ایرانی وزارت خارجہ

17 فروری, 2026 10:21

شیعیت نیوز : انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ جوہری امور پر نئے دور کے بالواسطہ مذاکرات میں ایران کا مکمل وفد شریک ہے، جس میں جوہری شعبے کے تکنیکی ماہرین بھی شامل ہیں۔ یہ مذاکرات سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہو رہے ہیں اور ان کی ثالثی سلطنتِ عمان کر رہی ہے۔ مذاکرات میں تکنیکی، اقتصادی، سیاسی اور قانونی امور شامل ہوتے ہیں، تاہم تکنیکی پہلو اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران ایک مکمل ٹیم کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہے، جس میں جوہری شعبے کے ماہرین اور تکنیکی متخصصین شامل ہیں، اور ٹیم کی تکمیل تہران کی سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم کی حکمت عملی اور مضبوط موقف نے امریکہ کو عقب نشینی پر مجبور کیا، حزب اللہ لبنان

عمان میں ہونے والے پہلے دور کے مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی نشست عمومی امور پر مرکوز تھی اور اس کا مقصد فریق مقابل کی سنجیدگی اور حقیقی عزم کا جائزہ لینا تھا۔

بقائی نے زور دے کر کہا کہ پابندیوں کا خاتمہ ایران کے لیے ناقابل تفریق مسئلہ ہے اور ملک کے اقتصادی ماہرین اس معاملے کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

5:13 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top