میونخ سکیورٹی کانفرنس اب "میونخ سرکس” بن گئی ہے: یورپ نے اپنی اہمیت کھو دی، ایرانی وزیر خارجہ

15 فروری, 2026 18:54

شیعیت نیوز : ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ہفتے کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ افسوسناک ہے کہ عموماً سنجیدہ سمجھی جانے والی میونخ سکیورٹی کانفرنس ایران کے حوالے سے تماشہ بن گئی ہے۔

عراقچی کا کہنا تھا کہ اصل معاملات کے بجائے نمائشی انداز کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپ کبھی مذاکرات میں مرکزی کردار رکھتا تھا، تاہم اب اس کا کردار نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نقصانات کے باوجود دشمن کے اہداف ناکام ہوئے، مقاومت نے الہی نصرت کے ساتھ راستہ جاری رکھا: شیخ نعیم قاسم

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ میونخ کانفرنس اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ یورپ کی غلط پالیسیوں نے اسے عالمی سطح پر کمزور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک لحاظ سے بے سمت یورپی یونین ہمارے خطے میں اپنی جغرافیائی سیاسی اہمیت کھو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی خاص طور پر اپنی علاقائی پالیسی کو مکمل طور پر اسرائیل کے حوالے کرنے میں پیش پیش ہے۔

1:31 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top