امریکی دھمکیوں اور بحری جہازوں کے باوجود 22 بہمن کی ریلیاں ایرانی عوام کی استقامت اور مزاحمت کی علامت تھیں، نیویارک ٹائمز

12 فروری, 2026 14:55

شیعیت نیوز : امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ امریکی دھمکیوں اور خطے میں امریکی بحری جہازوں کی موجودگی کے باوجود ایران میں 22 بہمن کی ریلیاں عوامی استقامت اور مزاحمت کی واضح علامت تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ ایرانی عوام نے بدھ کے روز 1979 کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ ملک بھر میں بڑے پیمانے پر ریلیوں کے ذریعے منائی۔ رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ یہ ریلیاں ایسے وقت میں ہوئیں جب ایک طرف امریکہ کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں اور دوسری جانب تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہو رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امام خمینی عصر حاضر اور موجودہ نسل کے مالکِ اشتر تھے، آیت اللہ جوادی آملی

اخبار کے مطابق، ایرانی عوام کی سڑکوں پر موجودگی دراصل ان کی استقامت اور ثابت قدمی کا عملی اظہار تھی۔ یہ ریلیاں نہ صرف انقلاب اسلامی کی 47ویں سالگرہ کی یاد تازہ کرنے کا ذریعہ بنیں بلکہ عالمی استکبار کے سامنے ایرانی قوم کی ناقابل شکست عزم کی تصویر بھی پیش کیں۔

2:19 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top