مدرسہ الولایہ قم المقدسہ میں طلاب کے لیے "ایم ایس ورڈ کی کارگاہ” کا انعقاد، ڈاکٹر سید عباس حسینی نے عملی تربیت دی

12 فروری, 2026 11:38

شیعیت نیوز : مدرسہ الولایہ قم المقدسہ کے شعبہ تحقیق کے زیر اہتمام طلاب کے لیے "ایم ایس ورڈ کی کارگاہ” منعقد کی گئی۔ اس کارگاہ کے استاد ڈاکٹر سید عباس حسینی تھے۔

کارگاہ کا مقصد طلاب کو مائیکروسافٹ ورڈ کی بنیادی مہارتوں سے آشنا کرنا تھا تاکہ وہ تحقیقی مقالات، اسائنمنٹس اور علمی کاموں میں اس سافٹ ویئر کو مؤثر طریقے سے استعمال کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : مدرسہ الولایہ قم المقدسہ میں مرحوم حجۃ الاسلام امتیاز حسین کمیلیؒ اور شیخ فضل حسینؒ کی مجلسِ ترحیم

ڈاکٹر سید عباس حسینی نے سلیس اور سادہ انداز میں طلاب کو عملی تربیت دی اور درج ذیل موضوعات پر تفصیلی رہنمائی کی:

  • مائیکروسافٹ ورڈ کا تعارف اور انٹرفیس
  • نیا دستاویز بنانا، محفوظ کرنا اور مختلف فارمیٹس میں ایکسپورٹ
  • متن کی ٹائپنگ اور فارمیٹنگ (فونٹ، بولڈ، اٹالک، انڈر لائن وغیرہ)
  • پیراگراف فارمیٹنگ، الائنمنٹ اور لائن اسپیسنگ
  • ہیڈنگز، سب ہیڈنگز اور فہرست سازی
  • ٹیبلز کا استعمال اور ڈیزائننگ
  • امیجز اور اشکال شامل کرنا
  • ہیڈر، فوٹر، پیج نمبرز اور حوالہ جات
  • دستاویز کو پی ڈی ایف میں تبدیل کرنے کا طریقہ

کارگاہ کے اختتام پر شعبہ تحقیق کے ذمہ داران نے ڈاکٹر سید عباس حسینی کا شکریہ ادا کیا۔ طلاب نے کارگاہ کو نہایت مفید قرار دیا اور مستقبل میں مزید جدید موضوعات پر ایسی کارگاہوں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

10:47 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top