علی لاریجانی کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات: ایران قطر تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
شیعیت نیوز : ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران اور قطر کے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا اور اقتصادی و سیاسی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر گفتگو کی۔ علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حماس وفد کی علی لاریجانی سے ملاقات: غزہ کی صورتحال اور جنگ بندی معاہدے پر تفصیلی گفتگو
دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی روابط کو وسعت دی جائے گی اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ علی لاریجانی اس سے قبل مسقط کا دورہ کر چکے ہیں جہاں انہوں نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق اور وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔







