عراق: شہید آیت اللہ سید محمد باقر الصدر کے قاتل سعدون صبری القیسی کو پھانسی دے دی گئی
شیعیت نیوز : عراق کی قومی سلامتی سروس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شہید آیت اللہ العظمیٰ سید محمد باقر الصدر کو شہید کرنے والے مرکزی ملزم سعدون صبری القیسی کو تمام عدالتی تقاضے مکمل ہونے کے بعد پھانسی دے دی گئی ہے۔
سعدون صبری القیسی کو 1980 میں آیت اللہ سید محمد باقر الصدر کی شہادت کے الزام میں مجرم اور انسانیت سوز جرائم میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: انجمن امامیہ بلتستان کا سانحہ ترلائی کے خلاف عظیم الشان احتجاجی ریلی، ہزاروں افراد کی شرکت
صبری القیسی سابق عراقی حکومت کے دور میں مختلف سکیورٹی عہدوں پر فائز رہا، جن میں سکیورٹی اداروں کا نگران اور بصرہ و نجف صوبوں کا سکیورٹی سربراہ شامل تھا۔
2003 میں عراقی آمر صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد وہ شام فرار ہو گیا اور وہاں جعلی نام حاج صالح سے مقیم رہا۔ بعد ازاں فروری 2023 میں وہ دوبارہ عراق کے کردستان ریجن کے شہر اربیل واپس آیا۔







