تکفیری عناصر ماہ رمضان سے قبل دہشتگردی کو ہوا دے کر خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، علامہ اشفاق وحیدی
شیعیت نیوز : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ ترلائی کلاں میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دہشت گردانہ خودکش دھماکے کے سلسلے میں وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی جناب سردار یوسف کی زیر صدارت علماء و مشائخ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں راولپنڈی و اسلام آباد کے تمام مکاتب فکر کے جید علماء و مشائخ نے شرکت کی۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سانحہ ترلائی کلاں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ تاحال شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے علاج کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی امداد کا اعلان نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات، سانحہ مسجدخدیجتہ الکبریٰ پر اظہار تعزیت
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت فی الفور امداد کا اعلان کرے اور اس دہشتگردی میں ملوث اور پشت پناہی کرنے والی قوتوں کے سرغنوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ ملک پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ تکفیری عناصر ماہ رمضان سے قبل دہشتگردی کو ہوا دے کر خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت روائتی انداز سے ہٹ کر دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات کرے تاکہ وطن عزیز میں امن قائم رہے اور ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔







