گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات، سانحہ مسجدخدیجتہ الکبریٰ پر اظہار تعزیت

09 فروری, 2026 19:26

شیعیت نیوز: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اُن کے چیمبر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے سانحۂ مسجد خدیجتہ الکبریٰ ترلائی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے تعزیت کی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اس المناک واقعے نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے، بے گناہ جانوں کا ضیاع ناقابلِ تلافی نقصان ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

2:29 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top