عرب ممالک کی منافقت کی انتہا: ایران کا تختہ الٹنے کی خفیہ سازش، مگر جنگ سے معیشت برباد ہونے کی گھبراہٹ، واشنگٹن پوسٹ
شیعیت نیوز: واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق عرب خلیجی ریاستوں نے خفیہ طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کا تختہ الٹنے کا معاہدہ کیا ہے، لیکن اب وہ اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے سے ان کی معیشتوں اور مفادات کو شدید نقصان پہنچے گا۔
اسی وجہ سے یہ ریاستیں اب جنگ کو روکنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عرب حکمران ایران کی طاقت اور جوابی صلاحیت سے بخوبی واقف ہیں اور سمجھتے ہیں کہ جنگ کی صورت میں تیل کی قیمتیں آسمان چھو لیں گی، علاقائی عدم استحکام بڑھے گا اور ان کے اپنے اقتدار کو بھی خطرہ لاحق ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ایران کے معاملے میں دو راہوں میں پھنس گیا، حملہ کرے تو تباہی، نہ کرے تو بے آبرو، نیشنل انٹرسٹ
یہ بیان عرب ممالک کی کھلی منافقت کو مزید واضح کرتا ہے کہ وہ ایک طرف ایران کے خلاف سازشیں کرتے ہیں اور دوسری طرف جنگ کے نتائج سے خوفزدہ ہو کر پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ ایران نے بارہا واضح کیا ہے کہ وہ کسی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے گا، اور عرب حکمرانوں کو بھی اس حقیقت کا ادراک ہو چکا ہے۔







