گزشتہ شب اسرائیلی فضائی حملے میں المنار ٹی وی کے میزبان علی نورالدین شہید

28 جنوری, 2026 16:38

شیعیت نیوز: قابض اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز جنوبی لبنان پر کیے گئے فضائی حملے میں المنار ٹی وی چینل کے معروف میزبان اور صحافی علی نورالدین کو شہید کر دیا۔

یہ حملہ جنوبی لبنان کے علاقے میں کیا گیا جہاں علی نورالدین اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران موجود تھے۔ المنار ٹی وی، جو حزب اللہ لبنان سے وابستہ ہے، نے اس حملے کو صحافت اور مزاحمتی آواز کو خاموش کرنے کی منظم دہشت گردی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل کو تباہ کر سکتا ہے اور امریکی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے، سابق موساد جاسوس

علی نورالدین المنار ٹی وی کے اہم میزبانوں میں سے تھے جو فلسطین، لبنان اور خطے کی مزاحمتی تحریکوں کی کوریج کرتے تھے۔ ان کے شہید ہونے پر المنار ٹی وی، حزب اللہ اور پورے لبنان میں شدید غم و غصہ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو نشانہ بنانے کی تسلسل کا ایک اور باب ہے۔ غزہ سے لے کر لبنان تک اسرائیلی فوج نے سینکڑوں صحافیوں کو شہید کیا ہے تاکہ مزاحمتی آواز کو دبایا جا سکے، مگر یہ کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔

المنار ٹی وی نے بیان میں کہا ہے کہ علی نورالدین کی شہادت مزاحمتی میڈیا کو کمزور نہیں کر سکے گی بلکہ اسے مزید مضبوط اور پرعزم بنائے گی۔

1:30 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top