ایران اسرائیل کو تباہ کر سکتا ہے اور امریکی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے، سابق موساد جاسوس

28 جنوری, 2026 16:31

شیعیت نیوز: موساد کے سابق جاسوس اور اسرائیلی انٹیلی جنس کے اہم عہدے پر فائز رہنے والے منشے امیر نے ایران کی میزائل اور فوجی طاقت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک انتہائی اہم بیان دیا ہے۔

انہوں نے کہا: “ایران اس صلاحیت کا حامل ہے کہ مشرق وسطیٰ کو آگ میں جھونک دے، آبنائے ہرمز بند کر دے، خلیج فارس میں بارودی سرنگیں بچھا دے، اسرائیل کو تباہ کرے اور تمام امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے۔ وہ ایسے نقصانات پہنچا سکتے ہیں جن سے انکار ممکن نہیں۔”

یہ بھی پڑھیں: انجمن غلامان امریکہ” میں شامل ہونا تاریخی غلطی ہے، نسلوں کو قیمت ادا کرنی پڑے گی: سراج الحق

منشے امیر نے مزید کہا کہ ہم نے خود 12 روزہ جنگ میں دیکھ لیا کہ ایران نے اسرائیل کو کس طرح شدید نقصان پہنچایا۔ اس جنگ میں ایران نے اپنی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں سے اسرائیل کے دفاعی نظام کو چیلنج کیا اور اسے شدید دھچکا لگایا، جس کے نتیجے میں اسرائیل کو جنگ بندی کی درخواست کرنی پڑی۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب خلیج فارس اور مشرق وسطیٰ میں امریکی اور اسرائیلی فوجی تحرکات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ منشے امیر کا اعتراف ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ ایران کی دفاعی طاقت اور مزاحمتی صلاحیت نے خطے میں توازن قائم کر رکھا ہے اور کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

3:03 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top