امتِ واحدۂ اسلام کا پرچم رہبر معظم انقلاب کے ہاتھ میں ہے: ہمیں ان کی پیروی پر فخر ہے، نمائندہ کتائب سید الشہدا عراق

27 جنوری, 2026 10:18

شیعیت نیوز: کتائب سید الشہدا عراق کے ثقافتی نمائندہ حسن العبادی نے ایران میں کتائب سید الشہدا کے نمائندہ دفتر کے اراکین کے ہمراہ قم کے صوبائی دفتر کے سیاسی و سلامتی معاون مرتضیٰ حیدری سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں حسن العبادی نے اعیاد شعبانیہ بالخصوص یوم جانباز کی مبارکباد پیش کی اور قم میں کتائب سید الشہدا کے نمائندہ دفتر کے قریب الوقوع افتتاح کی خوشخبری دی۔

انہوں نے کہا: “یہ دفتر عنقریب ایران اور عراق کے عوام کے درمیان ثقافتی اور سیاسی روابط کا مرکز بن کر اپنے کام کا آغاز کرے گا اور درحقیقت دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو سہل بنانے کا ایک اہم ذریعہ ہوگا۔”

کتائب سید الشہدا کے ثقافتی نمائندے نے مزید کہا: “رہبر معظم امت واحدہ اسلام کا پرچم تھامے ہوئے ہیں اور ہم سب اسی پرچم کے سائے میں جمع ہیں۔ یہ موجودگی ایران اور عراق کے عوام کے درمیان رشتے کو مزید مضبوط بناتی ہے اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم آیت اللہ العظمیٰ خامنہ‌ای جیسے رہبر کی پیروی کر رہے ہیں جن کے قد و قامت کے سائے اور جن کے کلام کی قوت سے دشمن خوفزدہ ہے۔”

یہ بھی پڑھیں: آئی آر جی سی کا خلیج فارس میں طاقتور بحری مظاہرہ: 300 میزائل سے لیس اسپیڈ بوٹس تعینات

حسن العبادی نے ایران میں حالیہ امریکی صہیونی دہشت گردانہ واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحے میں متعدد ایرانی شہری شہید ہوئے۔ کتائب سید الشہدا عراق اس سانحے میں ایران کے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

انہوں نے کہا: “دشمنوں کی سازشوں سے پیدا ہونے والے دردناک مناظر ہر صاحب دل انسان کو رنجیدہ کر دیتے ہیں۔ انہی دشمنوں کے ہاتھوں بے گناہ عوام کا قتل عام ہر روز دنیا کے کسی نہ کسی خطے میں اقوام متحدہ کی خوابیدہ آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے، مگر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل حق کے ساتھ کھڑا ہونے سے گریزاں ہے اور یوں دنیا کے بے گناہ لوگوں کے خون میں ان عناصر کی شریک ہے۔”

حسن العبادی نے امریکی صدر کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ کی دھمکی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: “ہم ایران میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ دشمن کے مقابل کھڑے ہیں اور اس خطے کو دشمن کے لیے غیر محفوظ بنا دیں گے۔”

3:24 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top