ہم کسی بھی ممکنہ صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں، سربراہ ایرانی بحریہ
شیعیت نیوز : ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
تہران میں امام علی (ع) یونیورسٹی میں کیڈٹس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ملک کی سلامتی کے تحفظ اور دشمن کے مقابلے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی بحری بیڑا بین الاقوامی پانیوں میں تعینات ہے، جس کا مقصد دیگر ممالک کو دوستی اور تعاون کا پیغام دینا ہے، جبکہ بدخواہ ریاستوں کو واضح انتہائی وارننگ بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم انقلاب کو دھمکیاں قبول نہیں، امریکی دھمکیوں کا مقابلہ کریں گے، شیخ نعیم قاسم
ریئر ایڈمرل ایرانی نے بحری سفارت کاری اور ہمسایہ و دوست ممالک کے ساتھ ہم آہنگی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایران کی بحری طاقت صرف دفاعی نہیں بلکہ خطے میں استحکام کا ایک مضبوط ستون بھی ہے۔







