امریکہ سمندر میں ایران کی عسکری طاقت دیکھ کر قدم پیچھے ہٹانے پر مجبور
شیعیت نیوز : امریکہ نے سمندر میں ایران کی عسکری طاقت دیکھ کر قدم پیچھے ہٹا لیا! پینٹاگون کا اعتراف: فی الحال ایران پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں
امریکی وزارت دفاع (پینٹاگون) نے واضح کیا ہے کہ وہ فی الحال ایران پر فوجی حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ خطے میں امریکی افواج کی تعیناتی صرف صورتحال کو قابو میں رکھنے اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاہم اگر امریکی افواج یا مفادات کو کوئی نقصان پہنچا تو امریکہ کا ردعمل فوری، سخت اور سنجیدہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ کا آغاز ہم نہیں کریں گے، دشمن کی دھمکیوں کا سخت جواب تیار ہے: ایرانی مسلح افواج کا دوٹوک پیغام
مبصرین کا کہنا ہے کہ بحری محاذ پر ایران کی دفاعی صلاحیتوں اور تیار شدہ حکمت عملی نے واشنگٹن کو محتاط رویہ اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ایران کی مقامی بحری طاقت، غیر متوازن دفاعی نظام اور خلیج فارس میں موجودگی نے امریکی بحری جہازوں کو آسان ہدف بنا دیا ہے، جس کی وجہ سے امریکہ اب براہ راست تصادم سے گریزاں نظر آ رہا ہے۔






