خیبرپختونخواہ اسمبلی میں پاکستان کی بورڈ آف پیس میں شمولیت کیخلاف قرارداد منظور
شیعیت نیوز : خیبرپختونخواہ اسمبلی میں پاکستان کی بورڈ آف پیس میں شمولیت کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی نے پاکستان کے بورڈ آف پیس میں جانےکے خلاف قرارداد پیش کی۔
قرارداد کے مطابق امریکا اوراسرائیل کے بنائے گئے بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کومستردکرتےہیں اور بورڈ آف پیس کی تشکیل اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں پاس قرارداد کےمنافی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بورڈ آف پیس میں غزہ کی لیڈر شپ کو نظر انداز کیا گیا، فلسطینی ریاست کےقیام کو پس پشت ڈال کراسرائیل کےعزائم کوتقویت دینےکی سازش ہے، پاکستان کا اصولی مؤقف ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے غیور عوام نے ٹرمپ کے نام نہاد امن بورڈ میں شمولیت کے فیصلے کو یکسر مسترد کردیا ہے،علامہ حیات عباس نجفی
قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطین اور غزہ کی خودمختاری کی حمایت جاری رکھے اور اسرائیلی مظالم کے خلاف دو ٹوک اور اصولی مؤقف اختیار کرے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کا باقاعدہ اعلان کیااور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی دستخط کیے۔







