پشاور: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جشن ولادت امام حسینؑ اور حضرت ابوالفضل العباسؑ کی شاندار تقریب منعقد
شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، خیبر پختونخوا ریجن، ضلع پشاور ایگریکلچر یونیورسٹی یونٹ کے زیر اہتمام جشن ولادت امام حسین علیہ السلام اور حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں کثیر تعداد میں مؤمنین اور طلبہ نے شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز آئی ایس او خیبر پختونخوا کے ریجنل صدر حاجت حسین کے ابتدائی کلمات سے ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر امریکہ، ایران پر حملہ کرتا ہے تو تمام امریکی جنگی، کارگو اور بحری جہاز ہمارے لیے ہدف ہوں گے، انصاراللہ
جشن کے دوران مختلف شخصیات نے اظہار خیال کیا جن میں علامہ عابد حسین شاکری، اہل سنت عالم دین مولانا حبیب اللہ چشتی اور سابق ڈویژنل نائب صدر سید مجتبیٰ نقوی شامل تھے۔ مختلف منقبت خواں نے خوبصورت آواز میں منقبت خوانی کی جس سے ماحول میں روحانی کیف پیدا ہوا۔
تقریب میں سابق ڈویژنل صدر حسن رضا اور سابق ریجنل صدر محمد حسن نے بھی شرکت کی اور اپنی موجودگی سے رونق بخشی۔
ضلعی صدر محسن علی نے اختتامی کلمات ادا کیے۔ جشن کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور پورے اجتماع نے دعائے امام زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ساتھ تقریب کا اختتام کیا۔







