جنرل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل علامہ شبیر میثمی کی حافظ طاہر اشرفی سے ملاقات

22 جنوری, 2026 20:06

شیعیت نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وطن عزیز پاکستان، اتحاد امت اور امن و آشتی کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور اتحاد بین المسلمین کو وقت کی ضرورت قرار دیا گیا۔

ملاقات میں بیرون ملک اسیر پاکستانیوں کی رہائی سمیت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گجرات سے آئے ہوئے صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل سید الطاف کاظمی بھی موجود تھے۔

4:39 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top