کالعدم سپاہ صحابہ/لشکرجھنگوی کی فائرنگ، آئی ایس او حیدرآباد کے سابق رہنما عسکری جعفری شہید

22 جنوری, 2026 14:11

شیعیت نیوز: کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی سفاکانہ کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے آئی ایس او حیدرآباد ڈویژن کے سابق رکن جواں سال محمد عسکری جعفری شہید ،نماز جنازہ اداکردی گئی، پولیس کی تحقیقات جاری۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی فیاضی اسپتال کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (حیدرآباد ریجن) کے سابق ڈویژنل مسؤل برادر محمد عسکری جعفری کو ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں نے آج صبح نارتھ کراچی میں فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو مسلح دہشت گردوں نے عسکری جعفری پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا،قاتل فائرنگ کرکے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، بعد ازاں انہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔

بتایا جارہا ہے کہ محمد عسکری جعفری نائٹ شفٹ میں ڈیوٹی انجام دیکر گھر واپس آرہے تھے کہ گھر کے نذدیک انہیں نشانہ بنایا گیا،پولیس ذرائع نےبھی ابتدائی تحقیقات میں اس قتل پر ٹارگٹ کلنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے ،۔

شہید عسکری جعفری کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں ادا کردی گئی جبکہ انہیں آہوں اور سسکیوں میں وادی حسین ؑ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

 

10:48 شام مارچ 6, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top