پاکستانی وہابیوں کو ٹرمپ اور اس-رائیل سے امیدیں وابستہ کرتے دیکھ کر اہلِ سنت پروفیسر مختار احمد کی یاد آئی پیش گوئی اور تحقیق
شیعیت نیوز: پاکستانی وہابیوں کو ٹرمپ اور اس-رائیل سے امیدیں وابستہ کرتے دیکھ کر مجھے اہلِ سنت پروفیسر مختار احمد صاحب کی پیش گوئی اور تحقیق یاد آ گئی۔ آپ بھی پڑھیے۔
وہ لکھتے ہیں :
مکرر عرض ہے : میں اس پہ بہت غور و فکر کرتا تھا کہ امام مہدی علیہ السلام کے ظہور اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نزول کا وقت ایک ہی کیوں ہے ؟؟
سینکڑوں بار میں نے یہ سوال مختلف علماء و اساتذہ سے پوچھا ، مگر کوئی مجھے جواب نہ دے سکا ، بس کہانیاں سنا دیتے
مجھے اس سوال کا جواب اس دن ملا جس دن دعوت اسلامی نامی مذہبی جماعت نے یزید کے باپ کا عرس منانے کا اعلان کیا،
مجھے اسی دن سمجھ آ گیا تھا کہ مسلمانوں کے اندر خصوصاً اہل سنت میں جو فرقے اور جماعتیں ڈیزائن کی گئی ہیں
ان سب میں اہل بیت رسول ﷺ کا بغض کوٹ کوٹ کر بھرا گیا ہے
چونکہ یہ اہل بیت رسول ﷺ سے بغض رکھتی ہیں، اس لئے ممکن ہی نہیں کہ یہ امام مہدی علیہ السلام کا ساتھ دیں
لہذا واضح ہوا کہ یہ سب فرقے اور جماعتیں سو فیصد دجال کے ساتھ کھڑی ہوں گی
اب دوسرا سوال یہ پیدا ہوا کہ جب اللہ نے دین اسلام کو پوری دنیا پہ نافذ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے تو پھر دین کیسے نافذ ہو گا ؟؟
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی قائدین کی وحدت ہاؤس کراچی میں ایم ڈبلیوایم قائدین سے ملاقات
یہیں پہ مجھے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی امام مہدی علیہ السلام کی معاونت کیلئے نزول کی سمجھ آئی
جب یہ تمام مسلمان مذہبی جماعتیں اور فرقے دجال کے ساتھ کھڑے ہو جائیں گے
تب حضرت عیسیٰ علیہ السلام اپنی امت کو کلمہ طیبہ پڑھا کر امام مہدی علیہ السلام کا ساتھ دینے کا حکم دیں گے
اور عیسائی ابادی مسلمان ہو کر دین اسلام کو پوری دنیا پہ نافذ کرے گی
جبکہ نام نہاد مسلمان بظاہر دجال کی جنت مگر درحقیقت جہنم کا ایندھن بنیں گے
اور مجھے لگتا تھا کہ صرف مذہبی جماعتیں ہی دجال کا ساتھ دیں گی ؟
اب مگر معلوم ہوا کہ مسلمان ممالک کی فوجیں اور سرمایہ بھی دجال کے کام آئے گا
جیسا کہ اب دجالی قوتوں کے کام آ رہا ہے
بطور مسلمان میں اس پہ قطعی ایمان رکھتا ہوں کہ فتح بہر صورت حق کی ہو گی
مگر مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ حق پہ چلنے والوں کو کڑی آزمائش سے گزرنا پڑتا ہے۔
(پروفیسر مختار احمد صاحب)







