امریکہ اسرائیل کی ایران کو دھمکیاں اور گیڈر بھبکیاں نئی بات نہیں، ان کی یہ خصلت خبیثہ پرانی ہے، علامہ افضل حیدری
شیعیت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کی ایران کو دھمکیاں اور گیڈر بھبکیاں کوئی نئی بات نہیں، ان کی یہ خصلت خبیثہ پرانی ہے۔ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمة اللہ علیہ کے افکار کے مطابق اسلامی جمہوری کے معاملات جاری ہیں۔
انقلاب اسلامی کی بنیاد اتنی کمزور نہیں کہ مہنگائی کے خلاف چند مظاہروں سے حکومت تبدیل ہو جائے، یا صفوی بادشاہت بحال ہو جائے، اس لیے بہت جلد امریکی اسرائیلی ایجنٹوں اور تکفیری خارجی گروہ کے خواب چکنا چور ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ شہنشاہ نقوی کی سربراہی میں جعفریہ الائنس حیدرآباد اور میرپور خاص ڈویژنز کا اہم اجلاس
علماء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تہران میں مظاہروں پر 95 فیصد کنٹرول ہو چکا ہے، پاسداران انقلاب اسلامی نے واضح کر دیا ہے کہ مظاہرین احتجاج ضرور کریں لیکن انقلاب اسلامی ریڈ لائن ہے، اس لیے رجیم چینج کا پرانا امریکی خواب چکنا چوٹ ہوگا۔







