علامہ شہنشاہ نقوی کی سربراہی میں جعفریہ الائنس حیدرآباد اور میرپور خاص ڈویژنز کا اہم اجلاس

12 جنوری, 2026 16:47

شیعیت نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان کے زیر اہتمام حیدرآباد اور میرپورخاص ڈویژنز کے ذمہ داران کا اہم مشترکہ اجلاس حیدرآباد کے مقامی لان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں دونوں ڈویژنز کے تمام اضلاع کے نمائندگان نے شرکت کی۔

جعفریہ الائنس کی مرکزی قیادت کے اراکین، بشمول صدر مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی، سینئر نائب صدر علامہ نثار احمد قلندری، جنرل سیکریٹری شبر رضا رضوی اور ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ریاض الحسن، سیکریٹری سپریم کونسل میثم عابدی سمیت دیگر مرکزی کابینہ اراکین بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس میں ابتدائی خطاب کرتے ہوئے صوبہ سندھ میں جعفریہ الائنس کی کارکردگی کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی جبکہ مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے اجلاس سے خطاب میں دونوں ڈویژنز کے ذمہ داران کی کارکردگی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : ملتان، امریکی و اسرائیلی سازشوں کے خلاف اور آیت اللہ خامنہ ای کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے الائنس کے نئے دستور کے مطابق ضلعی سیٹ اپ کی تشکیل کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی اور حیدرآباد و میرپورخاص ڈویژنز کے لیے ایک آرگنائزنگ کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جلد ہی سندھ کے دیگر ڈویژنز یعنی سکھر، نواب شاہ اور لاڑکانہ کا بھی مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر دونوں ڈویژنز کے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کے لیے یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

9:42 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top